LOADING

Type to search

پاکستان

ہری پور (اردو ٹائمز) ڈی پی او ہری پور شفیع اللّہ خان کی ہدایت پر ماہِ صیام میں ٹریفک کنٹرول اور عوامی سہولت کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم

Share

ہری پور (اردو ٹائمز) ہری پور: ڈی پی او ہری پور شفیع اللّہ خان کی ہدایت پر ماہِ صیام میں ٹریفک کنٹرول اور عوامی سہولت کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم

ماہِ صیام کے دوران شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے اور مین بازار سمیت ملحقہ لنک بازاروں میں ٹریفک کے بہاؤ کو مؤثر انداز میں کنٹرول کرنے کے لیے پولیس اور تاجر برادری پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ مزکورہ اقدام رمضان المبارک کے دوران شہری سہولت کے اقدامات کا حصہ سمجھا جا رہا ہے

ڈی پی او ہری پور شفیع اللّہ خان کی ہدایت پر قائم کی گئی اس کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر تنویر خان، صدر اے ٹی اے حاجی عبدالصبور قریشی، ملک سعید اختر ممبر ڈی آر سی، حاجی فرحت نواز، جواد طارق، قاری احسن قریشی، نعیم عابد، علی جعفری، وقار علی، سردار آصف، شاہد محمود، شیخ ذوالفقار، چوہدری شوکت محمود سمیت دیگر نمائندہ شخصیات شریک ہوئیں۔

اجلاس کے دوران شرکاء نے رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی خریداری اور رش کے پیش نظر ٹریفک مینجمنٹ، پارکنگ کے مسائل اور عوام کو درپیش دیگر مشکلات کی نشاندہی کی۔ شرکاء نے مسائل کے حل کے لیے عملی تجاویز بھی پیش کیں، جن میں بازاروں میں ٹریفک کی یکطرفہ روانی،تجاوزات ، ریڑھی تھڑے کے خاتمہ ، پولیس ہیلپ ڈیسک عارضی پارکنگ مقامات کے قیام اور پولیس و تاجر نمائندوں کے درمیان مسلسل رابطہ شامل ہے۔

کمیٹی کے قیام سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ماہِ صیام کے دوران شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور بازاروں میں ٹریفک کا نظام مزید بہتر بنایا جا سکے گا،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X