LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) مزدوررہنماء قموس گل خان خٹک کے انتقال پر پاکستان ورکرزفیڈریشن کے عہدیداران کا اظہار تعزیت۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان مزدور تحریک کے سرگرم رہنما قموس گل خان خٹک انتقال کر گئے۔ مرحوم نے مزدوروں کے لیے لازوال اور بے پناہ خدمات سرانجام دیں، جنہیں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سرپرستِ اعلیٰ اور سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، جنرل سیکرٹری پاکستان ورکرز فیڈریشن اسد محمود، صدر شوکت علی انجم، چیئرمین عبدالرحمن عاصی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالرزاق میمن، راؤ نسیم، وسیم احمد، اعظم فقیر، خادم علی کھوسو، حاجی انور کمال، حاجی عبدالکریم، ثناء الحق ناصر، محبوب اللہ، افتخار خان، سید عطاء اللہ شاہ، منیر بٹ، چوہدری اشرف، اشتیاق ورک، محمد عمر سلیمی و دیگر نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔مزدوررہنماؤں نے کہا کہ قموس گل خان خٹک کے انتقال سے مزدور تحریک میں ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ مرحوم کی پوری زندگی مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے وقف رہی اور ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X