LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی “اسلحہ سے پاک شہر “مہم تیزی سے جاری۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی “اسلحہ سے پاک شہر “مہم تیزی سے جاری۔
تھانہ پھلگر اں پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضو ی کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی “اسلحہ سے پاک شہر “مہم تیزی سے جاری ہے،اسی سلسلے میں تھا نہ پھلگراں پولیس ٹیم نے مختلف کا رروائیوں کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھا ری تعداد میں اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ غیر قانونی اسلحے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیاجا رہا ہے،شہری اپنے لائسنس یافتہ اسلحے کو فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں رجسٹر کرائیں،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X