LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور ملکی سالمیت کے خلاف ہے چوہدری محمد یٰسین

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور ملکی سالمیت کے خلاف ہے۔ چوہدری محمد یٰسین
دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ اسدمحمود
ترلائی خود کش دھماکے کی سی ڈی اے مزدور یونین کی طرف سے شدید مذمت۔
اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے اور اس کے نتیجے میں سینکڑوں زخمی ہونے والے افراد اور درجنوں بے گناہ افراد کی شہادت پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، صدر اورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ مرزا سعید اختر، حاجی صابر،صوفی محمود علی، ملک عاصم، اظہار عباسی، اظہر خان تنولی، چوہدری واجد گجر، اسد محمود، محمد سرفراز ملک،زاہد حسین بھٹی سمیت دیگر عہدیداران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

یونین رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔ ایسے بزدلانہ اور انسانیت سوز واقعات میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس المناک سانحے میں شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کا دہشت گردی کا واقعہ پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور پوری پاکستانی قوم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ایک آواز ہے۔ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لا کر انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سدباب ممکن ہو سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X