لاہور (اردو ٹائمز) 8 – ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز 2025ء کی تقریب 17 ، فروری پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں پلاک کے اشتراک سے منعقد ہوگی
Share
لاہور (اردو ٹائمز) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے بتایا ہے کہ 8 – ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز 2025ء کی تقریب پلاک کے اشتراک سے 17 ، فروری 2026ء پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں شام 7 ، بجے منعقد ہو گی – جس میں پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا اور بزنس کمیونٹی کی شخصیات کو انکی اعلٰی کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا – پیر سید سہیل بخاری نے مزید بتایا کہ سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہونگیں – ایک ثقافتی پروگرام بھی تقریب کا حصہ ہوگا –
شعبہ نشرواشاعت 0323-8441997

