LOADING

Type to search

Uncategorized

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایف بی آر نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم متعارف کر ادیا

Share

اسلام آباد (آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم متعارف کر ادیا۔
ایف بی آر کے مطابق نئے سسٹم کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس ، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی ادائیگی یکجا کر دی گئی ہے۔ٹیکسوں کی ادائیگی کا نیا سسٹم آئرس پورٹل کے اندر دستیاب ہے اور یہ ٹیکس کے نظام کو جدید بنانے کی راہ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ صارفین کو آسان آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہو گی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انقلابی جدت ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں ایف بی آر کی لیڈر شپ کی آئینہ دار ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X