اسلام آباد(اردو ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کی 18 اکتوبر کو مجوزہ آئینی ترامیم پر ووٹنگ کی مخالفت
Share
پیپلز پارٹی نے 18 اکتوبر کو آئینی ترامیم پر ووٹنگ کی مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت آئینی ترامیم 18 اکتوبر سے قبل یا بعد میں پارلیمنٹ میں پیش کرے، 18اکتوبر کو سانحہ کارساز کے باعث پی پی پی کی مرکزی قیادت حیدرآباد ریلی میں مصروف ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترامیم 17اکتوبر کو پارلیمان میں پیش کی جاسکتی ہے، اس سے قبل پی پی نے 13 اکتوبر کو آئینی ترامیم لانے کی مخالفت کی تھی، وفاقی حکومت 13اکتوبر بروز اتوار کو قانون سازی کا ارادہ رکھتی تھی۔
خیال رہے وفاقی حکومت نے بیرون ملک اپنے اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ کو 13اکتوبرسے قبل سے طلب کرلیا تھا۔