اسلام آباد(اردو ٹائمز) پنجاب کے ثقافتی اداروں کی گورننگ ، ایگزیکٹو باڈیز ، میں نمائندگی دی جاۓ – سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر پیرسیدسہیل بخاری
Share
پنجاب کے ثقافتی اداروں کی گورننگ ، ایگزیکٹو باڈیز ، میں نمائندگی دی جاۓ –
سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر پیرسیدسہیل بخاری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایوارڈز کمیٹی ، سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر ، نامور کالم نگار پیر سید سہیل بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے خود مختار ثقافتی اداروں کی گورننگ اور ایگزیکٹو باڈیز میں نمائندگی دی جاۓ – چار دہائیوں سے بے لوث فن و ثقافت اور ارٹ کے فروغ میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہوں – انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نےہمیشہ کلچرل ونگ اور کلچرل اداروں میں اعزازی پوسٹوں پر ، گورننگ ، ایگزیکٹو باڈیز میں کلچر سے وابستہ افرادکو شامل نہیں کیا جاتا بلکہ ہمیشہ چمچوں کو نمائندگی دی جاتی ہے – حالانکہ کسی بھی ملک ، سیاسی جماعتوں کی پہچان ہمیشہ کلچر سے ہوتی ہے – سیاسی جماعتیں گانے ترانےاور عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے فنکاروں اور شوبز سے وابستہ افراد کو جلسوں ، جلوسوں میں شامل کرتےہیں مگر جب ونگز میں عہدے دینے کا وقت آتا ہے تو اپنے عزیز رشتے دار اور من پسند افراد کو عہدے دے دیئے جاتے ہیں جس سے کلچر سے وابستہ افراد کی خدمات کو فراموش کر دیا جاتا ہے – پیرسیدسہیل بخاری نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ میری 4 ، دہائیوں سے فن وثقافت کے فروغ میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر خود مختار ثقافتی اداروں میں نمائندگی دی جائے – انہوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور دیگر اہم عہدے داروں کو اس طرف توجہ دینی چاہئے کہ جیسے قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں جیسے خواتین ، ٹیکنو کریٹ کی سیٹیں مختص ہیں اسی طرح کلچر سے وابستہ افراد کیلئے بھی مخصوص نشستیں ہونی چاہئے –
اگر ایسا ہو جاۓ تو سیاسی جماعتیں اپنے من پسند افراد کو ٹکٹ جاری نہ کریں بلکہ جس کو بھی ٹکٹ جاری کیا جاۓ اسکی کارکردگی اور خدمات کو مد نظر رکھا جائے – پیرسیدسہیل بخاری نے مزید کہا کہ مجھے ان باڈیز میں اسلئے بھی نمائندگی نہیں دی جاتی کیونکہ میں اداروں میں ہونے والی کرپشن اور بے ضابطیگوں کی نشاندہی کرتا رہتا ہوں جو ادارے میں موجود مافیا کو قابل قبول نہیں ہے –
شعبہ نشرواشاعت
03238441997