LOADING

Type to search

تازہ ترین

راولپنڈی(اردو ٹائمز) نیب کا زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنے کیلئے عدالت سے رجوع

Share

قومی احتساب بیورو (نیب)نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔

نیب راولپنڈی کے سپیشل پراسیکیوٹر نے زلفی بخاری کے خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زلفی بخاری عدالت سے اشتہاری قرار دیئے گئے ہیں، زلفی بخاری عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کے بجائے جان بوجھ کر رو پوش ہوگئے ہیں۔

نیب کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ زلفی بخاری کی اسلام آباد میں سات کنال اور اٹک میں 1300 کنال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *