LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد(اردو ٹائمز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنے کے کیس میں سیکریٹری دفاع کو پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

Share

اسلام آباد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنے کے کیس میں سیکریٹری دفاع کو پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ جمعے کو سماعت کے دوران وزارتِ دفاع نے عدالت کو بتایا کہ آئی ایس آئی یا ایجنسیاں عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنے میں ملوث نہیں ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وزارتِ دفاع کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے تسلی بخش جواب نہ جمع کروانے پر حکومت پر 10 لاکھ جرمانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسمتھ نے عدالت میں جمع کرائے گئے بیانِ حلفی میں دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت نے عافیہ کو آئی ایس آئی کے حوالے کیا اور آئی ایس آئی نے عافیہ کو بچوں سمیت امریکہ کے حوالہ کردیا۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنے کے معاملے پر اُن کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *