LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی تھانہ سول لائنز و تھانہ ویمن میں کھلی

Share

راولپنڈی ( ) سی پی او سید خالد ہمدانی کی تھانہ سول لائنز و تھانہ ویمن میں کھلی کچہری، تحفظ سینٹر کا دورہ،کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او سول لائنز، ایس ایچ اوز اور سینئر پولیس افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت،سی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر قانونی کاروائی کے لیے احکامات جاری کیے، سی پی او نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو میرٹ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں، سی پی او نے تحفظ سینٹر کا بھی دورہ کیا،تحفظ سینٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سٹاف کو ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے تھانہ سول لائنز و تھانہ ویمن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور تحفظ سینٹر کا دورہ کیا،کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او سول لائنز، ایس ایچ اوز اور سینئر پولیس افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،سی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر قانونی کاروائی کے لیے احکامات جاری کیے، سی پی او نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو میرٹ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں، سی پی او نے تحفظ سینٹر کا بھی دورہ کیا،تحفظ سینٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سٹاف کو ہدایات دیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ شہریوں کو انصاف اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، 15 کالز پر فوری ریسپانس کو یقینی بنایا جائے، تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے، سروس ڈیلیوری میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، انصاف کو شہریوں کی دہلیز تک پہنچانا راولپنڈی پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *