LOADING

Type to search

تازہ ترین

انقرہ (اردو ٹائمز) ترک پارلیمنٹ میں اراکین کا جھگڑا، لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال

Share

ترک پارلیمنٹ کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان جھگڑے میں لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن کے رکن پارلیمنٹ احمد سک تقریر کررہے ہیں جس دوران حکومتی اراکین ان کی جانب بڑھتے ہیں۔

اس دوران ایک حکومتی رکن احمد سک کو مکا مارتا ہے اور اس بعد درجنوں اراکین جھگڑے میں کود پڑتے ہیں۔ویڈیو میں جھگڑے کے دوران اپوزیشن کے رکن پارلیمنٹ کے چہرے پر پڑنے ولا نشان بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پارلیمنٹ کے فرش پر خون بھی گرا ہوا نظر آرہا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اپوزیشن رکن جیل سے الیکشن لڑنے والے ایک رکن کان اتالے کو پارلیمنٹ آنے کی اجازت دینے کے حوالے سے تقریر کررہے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X