LOADING

Type to search

تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) اسلام آباد کلب میں ہراسگی کا واقعہ، ملزم واصف کریم کی کلب میں داخلے پر پابندی،راجہ مسعود کی ممبرشپ معطل

Share

اسلام آباد کلب میں اہم شخصیت کی بیٹی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا تو اسلام آباد کلب کی انتظامیہ کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔
ملزم اسلام آباد کلب ممبر راجہ مسعود کے مہمان کے طور پر آیا تھا اوراس نے اسلام آباد کلب میں اہم شخصیت کی بیٹی کو ہراساں کیا۔ جس کے بعد کلب ممبر راجہ مسعود کی ممبرشپ معطل کردی گئی ہے جبکہ ملزم واصف کریم کے آئندہ سے اسلام آباد کلب میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔
اسلام آباد کلب کی انتظامیہ نے دونوں افراد سے متعلق آفس آرڈر جاری کردیا ہے۔ سیکرٹریٹ پولیس مقدمہ درج کر کے مبینہ جنسی ہراسگی کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔یاد رہے کہ واقعہ 3اگست کی رات کو اسلام آباد کلب میں پیش آیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X