اسلام آباد (اردو ٹائمز) کرپشن : ڈی جی سمیت 9 پی ڈبلیو ڈی افسروں کیخلاف تحقیقات شروع
Share
مالی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں پی ڈبلیو ڈی کے ڈی جی سمیت 9افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
محکمہ کے ذرائع کے مطابق تحقیقات ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے شروع کی ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے مالی معاملات کی چھان بین کی جارہی ہے جبکہ چیف انجینئر ظہیر احمد وڑائچ کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گئی۔
ایگزیکٹو انجینئر حیات مرتضی، اے ایگزیکٹو انجینئر ظہیر الدین بابر ،چیف انجینئر انورالحق سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ۔چار اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے خلاف بھی انکوائری کھول دی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے خاتمے کی منظوری دی گئی تھی۔

