فلسطین(اردو ٹائمز) حزب اللہ نے اسرائیل پر ’درجنوں‘ راکٹ داغ دیے
Share
فلسطینی عوام کی حمایت میں کیے جانے والے حملوں میں سے ایک حالیہ حملے میں حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر درجنوں کاتیوشا راکٹ داغ دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے کہا کہ شمالی اسرائیل میں بیت ہلیل پر حملہ، لبنان میں کفار کیلا اور دیر سریانی پر اسرائیل کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے، جس میں عام شہری زخمی ہوگئے تھے۔
حزب اللہ کے حالیہ حملے کے بعد مشرق وسطی میں تناؤ بڑھنے کا خدشہ مزید سنگین ہوگیا ہے،۔
دوسری جانب امریکا اور دیگر ممالک نے بھی اپنے شہریوں سے فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی اپیل کردی ہے، یہ ایڈوائزری برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کی اسی طرح کی انتباہ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ علاقائی صورتحال ’تیزی سے خراب ہو سکتی ہے‘۔
یاد رہے کہ تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف سخت جوابی کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔
اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیل کی طرف سے بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہوا تھا-