LOADING

Type to search

تازہ ترین

vکرم(اردو ٹائمز) پاراچنار میں دو قبائل میں 5روز سے جاری جھڑپوں میں 35افراد جاں بحق

Share

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں گزشتہ پانچ روز سے جاری جھڑپوں میں کم از کم 35 افراد جاں بحق اور 180سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

ضلع کرم کے دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے جس میں مرنے والوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ اور مالی خیل کے مابین زمین کے تنازع پر ابتدائی جھڑپوں کے بعد پیواڑ ، تنگی، بالشخیل، خار کلے، مقبل، کنج علی زئی اور پاڑہ چمکنی کڑمان کے علاقوں میں بھی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جس میں بھاری اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ان جھڑپوں میں اب تک35 افراد جاں بحق اور 185 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس انتظامیہ، فورسز اور جرگہ فائر بندی میں مکمل ناکام ہوگیا ہے اور متاثرہ علاقے میں پولیس و سیکیورٹی کی بھاری نفری موجود ہے۔ پاراچنار و صدہ شہر پر بھی درجنوں میزائل فائر کئے گئے جبکہ پاراچنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

علاقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے انجینئر حمید حسین نے واقعے پر تشویش کا اظہپار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے ہسپتال اور مارکیٹ میں ادویات ختم ہوگئیں ہیں۔پاراچنار سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے علی ہادی عرفانی نے حکومت سے فائر بندی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے علاقے کے تمام تعلیمی ادارے اور بازار بند ہیں جبکہ دن بھر سڑکوں پر ٹریفک معطل رہتا ہے۔ہنگو اور اورکزئی اضلاع کا قبائلی جرگہ بوشہرہ اور مالی خیل کے قبائل کے درمیان جنگ بندی کو قائم کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *