LOADING

Type to search

تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) ایف آئی اے کا سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے گرد گھیرا تنگ ،، لینڈ پرمٹ پر ڈبل الاٹمنٹ کا انکشاف ، ریکارڈ طلب

Share

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے سی ڈی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل امبر گیلانی کو تحریری مراسلہ لکھا گیا ہے جس کے مطابق کہا گیا کہ سابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم کے دور میں پرمٹ کی بنیاد پر جتنی الاٹمنٹس کی گئی ہیں ان سب کا ریکارڈ 30 جولائی کو مہیا کرنے کا کہا گیا ہے تحریری مراسلے میں کہا گیا کہ اس قبل بھی دو خطوط لکھے جا چکے ہیں ایف آئی اے کے تحریری مراسلے کے مطابق لینڈ پرمٹ کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جبکہ ای سی کے تحت کاریجنڈم (متبادل ) پلاٹس کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ بھی مہیا کرنے کا کہا گیا ہے-

ایف آئی اے نے لینڈ پرمٹ کے فرانزک آڈٹ کی رپورٹ بھی طلب کی ہے ،، ای سی کی تمام کاپیاں جو سرنڈر کر دی گئی ہیں انکا ریکارڈ بھی ایف آئی کو مہیا کرنے کا کہا گیا ہے ،، یاد رہے کہ تمام ای سی کے ریکارڈ کا فرانزک آڈٹ کروانے کے لیے سابق ڈائریکٹر لینڈ شفیع مروت نے لیٹر لکھا تھا ،، انتہائی اہم ذرائع نے سب نیوز کو بتایا ہے کہ کہ ای سی پر ڈبل الاٹمنٹ کے متعدد کیسز پکڑے گئے ہیں سب نیوز انوسٹی گیشن سیل مستقبل قریب میں ایسے کیسز کا ریکارڈ منظرعام پرلائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X