LOADING

Type to search

تازہ ترین

اسلام آباد(اردوٹائمز) لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا، عمران خان

Share

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے حملوں کے تناظر میں وضاحتی بیان دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو جی ایچ کیو کے سامنے پُرامن احتجاج کریں گے لیکن میں نے کبھی کسی کو توڑ پھوڑ اور پُرتشدد مظاہروں کی اجازت نہیں دی، 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز آئی ایس آئی نے چرائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور حسن رؤف کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، مجھے لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *