اسلام آباد(اردوٹائمز) چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سے ذاتی تحفظات ہیں ،میرے بھائی کا کیس سننے سے گریز کریں،شہبازگل
Share

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ میرے بڑے بھائی غلام شبیر کے اغوا کی پٹیشن اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کرنے جا رہے ہیں۔ جہاں جسٹس عامر فاروق چیف جسٹس ہیں،مجھے جسٹس عامر فاروق سے ذاتی تحفظات ہیں اور مجھے خدشہ ہے کہ میرے حقیقی بھائی کے اغوا کیس میں ان کے ہاتھوں انصاف نہیں ملے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شہبازگل نے کہا کہ میری مودبانہ درخواست ہے کہ بہتر اور مناسب ہو گا کہ جسٹس عامر فاروق میرے بھائی کا کیس سننے سے گریز کریں-
انہوں نے کہا کہ تقریبا 40 دن سے میرے بھائی کو اغوا کر رکھا ہے – اور مجھ سے مطالبہ کیا ہے کہ میں عمران خان سے خود کو الگ کر دوں اور اپنے وی لاگز میں پاکستان کے معصوم شہریوں پر حکومتی جارحیت کے خلاف اپنی آواز بند کروں۔