اسلام اباد (اردو ٹائمز) ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کے صاحبزادے احمد نبی نور کے ایصال ثواب کے لئے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا
Share

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کے صاحبزادے احمد نبی نور کے ایصال ثواب کے لئے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا
دعائیہ تقریب میں ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر، ایڈیشنل ڈی جیز ، ڈائریکٹرز اور ایف آئی اے کے دیگر افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی
تقریب میں ایف آئی اے حکام کے علاوہ انجنئیر امیر مقام اور کثیر تعداد میں سول و پولیس افسران نے بھی شرکت کی
تقریب میں سیکرٹری ایوی ایشن کیپٹن سیف انجم ، سیکریٹری کشمیر افیئرز وسیم اجمل چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری سید خالد گردیزی کی بھی شرکت
دعائیہ تقریب میں ڈی جی کسٹمز ذوالفقار علی چوہدری، سابقہ ڈی جی ایف آئی اے عنایت اللہ خان نیازی ، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈپٹی ڈی جی سول ایویشن اتھارٹی نادر شفیدار نے بھی شرکت کی
اس موقع پر حاضرین نےڈی جی ایف آئی اے کے صاحبزادے احمد نبی نور کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔