اسلام آباد(اردو ٹائمز) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے ادارے میں کام کرنے والے تمام مسلم ملازمین کے لیے عیدالاضحیٰ الاؤنس کی منظوری دے دی
Share
اسلام آباد ( )سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے ادارے میں کام کرنے والے تمام مسلم ملازمین کے لیے عیدالاضحیٰ الاؤنس کی منظوری دے دی جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے تحت مورخہ10جون بروز سوموار کو تمام ملازمین کے لیے ایک موجودہ بنیادی تنخواہ بشمول کنٹریکٹ،مسٹررول و ڈیلی ویجز ملازمین دی جائے گی،اس موقع پرچوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبر فنانس طاہر نعیم اختر اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ایسے اقدامات سے یقینا سی ڈی اے کے غریب ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہو گا اوروہ اس مہنگائی کے دور میں بہتر انداز میں اپنا مذہبی تہوار منا سکیں گے۔

