LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد(اردو ٹائمز) سی ڈی اے متاثرین اور اہلیان اسلام آباد کے لئے بڑی خوشخبری چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے رہائشی سیکٹر سی سولہ کے ترقیاتی کام کو دوبارہ شروع کرنے کے احکامات

Share

سی ڈی اے متاثرین اور اہلیان اسلام آباد کے لئے بڑی خوشخبری چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے رہائشی سیکٹر سی سولہ کے ترقیاتی کام کو دوبارہ شروع کرنے کے احکامات جاری کردئیے جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں متاثرین کی شکایات کو ایک ماہ میں میں حل کرنے کے لئے ڈی سی سردار آصف کی سربراہی میں ون ونڈو تشکیل دے دیا گیا جو متاثرین کی شکایات کا،موقع پر ازالہ کرئے گا۔سی ڈی اے حکام کے مطابق سیکٹر سی سولہ متاثرین سے ڈپٹی کمشنر سردار آصف تحصیلدار مرزا سعید اختر و دیگر حکام نے موقع پر جا کر ملاقات کی اور انکی شکایات سنیں اس موقع پر مسلم لیگ نون کے ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے بھی خصوصی شرکت کی اور انہوں نے سی ڈی اے اور متاثرین کے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کیا اس موقع انجم عقیل نے متاثرین کو یقین دہانی کروائی کہ ادارہ کسی کی حق تلفی نہیں کرئے گا اور انہیں انکے قانونی حق سے محروم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس حوالے سے چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈپٹی کمشنر سردار آصف کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو موقع پر ہی متاثرین کی تمام شکایات کو سننے کے بعد فوری ازالہ کرئے گی جبکہ کمیٹی کو ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے اس سیکٹر میں ترقیاتی کام رکا ہوا تھا جس سے الاٹمنٹ کا پراسس تعطل کا شکار تھا لیکن ترقیاتی کام کے دوبارہ آغاز سے اسلام آباد میں رہائش کا،مسئلہ کافی حد تک حل ہوجائے گا۔ کیونکہ عرصہ دراز سے نئے سیکٹرز اوپن نا ہونے کے باعث دارالحکومت میں دیگر شہروں سے آنے والوں کو رہائش سے متعلق بہت مشکلات کا سامنا تھا واضح رہے کہ نئے سیکٹرز کی سکروٹنی میں ڈپٹی کمشنر سردار آصف نے بہت نمایاں کردار ادا کیا ہے اور وہ کئی ماہ تک خود ان سیکٹرز میں وزٹ کرتے رہے اور متاثرین کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں بھی براہ راست پیش پیش رہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X