اسلام آباد(اردو ٹائمز) خاور مانیکا پر تشدد کا کیس: بشری بی بی کے وکیل عثمان گِل کی عبوری ضمانت منظور
Share
پی ٹی آئی وکلاء نے خاور مانیکا پر تشدد کے کیس میں ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی وکلاء کا خاور مانیکا پر تشدد کے کیس میں ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔
درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کی، بشری بی بی کے وکیل عثمان گِل انسداددِہشتگردی عدالت پہنچ گئے۔
اے ٹی سی نے عثمان گِل کی عبوری ضمانت پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض 12 جون تک منظور کرلی۔

