LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی(اردو ٹائمز) ایس ایچ او پیرودہائی سبطین الحسنین کی ہمراہ پولیس ٹیم بڑی کاروائی

Share

راولپنڈی( )ایس ایچ او پیرودہائی سبطین الحسنین کی ہمراہ پولیس ٹیم بڑی کاروائی، اسلحہ ایمونیشن کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،02 سمگلرز گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ وایمونیشن اورمیگزینز برآمد۔تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے مناسب حکمت عملی کے تحت سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روک کرچیک کیا تو گاڑی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی،پیرودہائی پولیس نے 02سمگلرز طارق اور عبدالحسیب کو گرفتار کرکے اسلحہ اور زیر استعمال گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی،ملزمان کی گاڑی سے 50پسٹل30بور، 04کلاشنکوف،04رائفل30بور،02رائفل ایم پی فائیو،02رائفل30بور بشکل ایم فور،01رائفل222بور، 01رائفل 30بور کلاشنکوف نما،02رائفل12بور کلاشنکوف نما برآمد ہوئیں،ملزمان سے مختلف بور کی 4800سے زائد گولیاں، 100کارتوس اور135 میگزینز برآمد ہوئیں، ملزمان طارق اور عبدالحسیب غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ کے پی کے سے کار میں سمگل کر کے راولپنڈی لا رہے تھے، ملزمان کا ساتھی الیاس فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول فیصل سلیم، ایس ڈی پی اوسٹی اور ایس ایچ او پیرودہائی سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، ناجائز اسلحہ ایمونیشن کی ترسیل و فروخت جیسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *