LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) اعترافِ فن لیونگ لیجنڈ مصنف محمد کمال پاشا تقریب آج 2،مئی 2024ء پلاک کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے

Share

اعترافِ فن لیونگ لیجنڈ مصنف محمد کمال پاشا تقریب آج 2،مئی 2024ء پلاک کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے –
پیرسید سہیل بخاری چئیرمین ایشین ایوارڈز کمیٹی
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لیونگ لیجنڈ مصنف محمد کمال پاشا کی فنی اور تخلیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے “اعترافِ فن” کی تقریب 2،مئی 2024ء کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر (پلاک ) کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی – پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ، تخلیق کار اور زندگی کے دیگر شعبہ جات کے افراد اور شخصیات اظہار خیال کریں گی – نامور فنکار ، ماڈلز محمد کمال پاشا کی تحریر کردہ فلموں کے گانوں پر پرفارم کریں گے –
اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے کیا ہے – انہوں نے مزید بتایا کہ” اعترافِ فن “کی تقریب میں زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہونگیں – نامور فنکار ، گلوکار کامیڈین پرفارمنس کریں گے –

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *