LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈ ائون ، انیس جعلی نرسنگ انسٹیٹیوٹس کے خلاف مقدمات ، چالیس ملزمان گرفتار، پی این سی کے ملازمین بھی ملوث، ڈپٹی رجسٹرار گرفتار

Share

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجینسی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر افضل نیازی کی سربراہی میں جعلی نرسنگ انسٹیٹیویٹس کے خلاف چار ماہ میں بھرپوری کریک ڈان کیا گیا ،، دستیاب رپورٹ کے مطابق اس کریک ڈان میں کل 64 لوگوں پر مقدمات درج کیے گئے ،، 40 افراد گرفتار ہوچکے ہیں گرفتار ہونیوالوں میں پی ایم ڈی سی کے چودہ ملازمین شامل ہیں پی این سی کے ڈپٹی رجسٹرار مشتاق سومرو بھی جعلی نرسنگ انسٹیٹیوٹ رجسٹرار کرنے کی وجہ سے گرفتار ہوئے

،، پندرہ چالان عدالت کو بھیجے جا چکے ہیں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ فروری سے اپریل تک 268 نرسنگ انسٹی ٹوئٹس و کالج کی انسپکشن کی گئی 212 اداروں کی روٹین کی انسپکشن بھی کی گئی ،، جبکہ جنوری 2024 میں 226 انسٹیٹیوٹ کی انسپیکشن کی گئی جس میں 52 کی اپروول 98 مسترد اور 67 کی مشروط اپروول دی گئی ،، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر افضل نیازی کی سربراہی میں کام کرنیوالی ٹیم کی وجہ سے نرسنگ انسٹیٹیوٹ کا معیاربہتری کی جانب گامزن ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *