LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ‏احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فئیر ٹرائل کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر بڑا حکم جاری

Share

‏احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فئیر ٹرائل کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر بڑا حکم جاری کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ،عدالت نے دوران ٹرائل کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کے خلاف اشارتاً بات کرنے سے بھی روک دیا ، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہں میڈیا سیاسی ، اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں وہ پبلش کرنے سے پرہیز کریں ،الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کی قابل عزت شخصیت کے خلاف سیاسی ، اشتعال انگیز ، متعصبانہ بیانات دئیے ، عدلیہ ، پاک آرمی اور آرمی چیف کے حوالے سے بیانات عدالتی ڈیکورم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہیں ، ایسے بیانات انصاف کی فراہمی کے عمل میں بھی رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں ، کورٹ ڈیکورم اور فئیر ٹرائل کے تقاضوں کا خیال رکھنا عدالت کی ذمہ داری ہے ،جیل حکام جیل عدالت کو عید سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کریں ، ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کے حوالے سے اشارے سے بھی ملزمان سیاسی ، اشتعال انگیز ، متعصبانہ بیانات نہیں دیں گے ، میڈیا اپنی رپورٹنگ کو عدالتی پروسیڈنگ کی حد تک محدود رکھے گا ، ٹرائل کی عدالتی کاروائی کے درمیان والے ملزمان کے بیانات میڈیا رپورٹ نہیں کرے گا ، حکم نامہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *