LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد(اردو ٹائمز) ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں اجلاس

Share

ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں اجلاس،
وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کے مربوط نظام کی بحالی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا،آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹی قائم،روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں تمام زونل ڈی ایس پیز،زونل محررران و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،ایس ایس پی ٹریفک نے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کے مربوط نظام کی بحالی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا،انہوں نے اسلام آباد میں شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے ،روڈ ڈسپلن کو قائم رکھنے،ٹریفک قوانین پر پابندی کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائیوں کو مزید سخت اور مو¿ثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں ،ایس ایس پی ٹریفک نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن اور احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ ایس ایس پی ٹریفک کو پیش کرے گی،اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور مستعدی سے سر انجام دیں، ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی کرنیوالوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے مزید کہاکہ ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کریگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *