LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی سیف سٹی/ٹریفک اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس

Share

ڈی آئی جی سیف سٹی/ٹریفک اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس،
اجلاس میں ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک،زونل ڈی ایس پیز سمیت دیگر پولیس افسران کی شرکت، ٹریفک کی روانی اور قوانین پر عمل درآمد کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ، ای چالان کو مزید موثر بنانے کے لئے ٹریفک پولیس افسران کو جدیدٹیکنالوجی کے حامل نئے موبائل فونز تقسیم کیے گے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکا مات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی ،ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اس سلسلے میں ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرزمیں ڈی آئی جی سیف سٹی /ٹریفک کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میںشہربھر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے کئے گئے اقدامات کا ازسر نو جائزہ لیا گیا ، ڈی آئی جی سیف سٹی/ٹریفک نے وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمدکو یقینی بنانے اور ان کی خلاف ورزی میں ملوث ڈرائیور زکے خلاف کریک ڈاﺅن کومزید تیز کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے کہا کہ ای چالان کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حامل موبائل فونز ٹریفک پولیس افسران کو تقسیم کیے گئے،ٹریفک قوانین پر کئے جانے والے چالان کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کویقینی بناتے ہوئے شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *