LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد(اردو ٹائمز) مختلف تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم

Share

مختلف تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم کرکے اختیار وزیروں، وزرائے مملکت اور سیکریٹریز کے سپرد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی اجازت سے وفاقی کابینہ نے مختلف تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم کرنے سے متعلق سفارشات کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم کا اختیار وزیروں، مشیروں، وزراء مملکت اور سیکریٹریز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ بطور وزیراعظم عمران خان نے یہ اختیار اپنے پاس رکھا تھا تاہم وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سفارشات کی منظوری لی کر تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم کردیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں اور ڈویژنزمیں ماہرین اور پروفیشنلز تعینات کرنے کا پلان ہے، ماہرین اور پروفیشنلز کی آسامی وزارت خزانہ، اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے تخلیق کرے گی۔ تعیناتیوں کاعمل مسابقتی عمل اور اسپیشل سلیکشن بورڈ کے ذریعے مکمل کیاجائے گا۔

کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں متعلقہ وزیر، وزیرمملکت یا مشیر کی منظوری سے جبکہ ریسرچ ایسوسی ایٹس، ینگ پروفیشنلز کی تعیناتی متعلقہ سیکریٹری کی منظوری سے ہوگی تاہم ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کے لیے بدستور وزیر اعظم کی منظوری ضروری ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *