LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

جنیوا (اردو ٹائمز) اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماوں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ

Share

 اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والوں میں 10 ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا ایک تہائی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ خواتین کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں بلا قصور ماری جانے والی نہتی 10 ہزار سے خواتین میں سے 6 ہزار مائیں تھیں جن کے 19 ہزار بچے یتیم ہوگئے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور فوجی حملوں سے بچ جانے والی خواتین یا تو بیوہ ہوگئیں یا بے گھر ہیں اور بچوں سمیت شدید فاقہ کشی کا سامنا کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کی وجہ میں عورت کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن سب سے زیادہ نقصان ایک خاتون کا ہی ہوا ہے۔ کوئی خود اپنی جان سے گئی کسی کا شوہر نہ رہا تو کسی کی کوکھ اجڑ گئی۔ آباد آشیانے برباد ہوگئے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 970 ہوگئی جب کہ 76 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *