LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی(اردو ٹائمز) آرمی چیف سے سعودی وزیردفاع کی ملاقات; دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی خدمات کا اعتراف… ۔

Share

آرمی چیف سے سعودی وزیردفاع کی ملاقات; دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی خدمات کا اعتراف… ۔..آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات ہوئی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پاک فوج کی مسلسل حمایت کی تصدیق کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں، قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے فوج کی خدمات کا اعتراف کیا۔ بیان کے مطابق مہمان معزز نے جنرل ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو میں ہونے والی پاکستان – سعودی عرب دفاعی تعاون کے 5 ویں اجلاس میں شرکت کی اور پاکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کے ساتھ اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم نے عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور دفاعی افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا، فورم نے مشاہدہ کیا کہ جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اہم صلاحیتوں میں دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت کو بڑھادیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقوں نے دفاعی تعاون کے لیے اپنی کوششوں کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس تناظر میں فورم کی جانب سے مخصوص ٹائم لائن کے اندر ٹھوس مقاصد کو پورا کرنے کے لیے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *