LOADING

Type to search

کرائم

راولپنڈی(اردو ٹائمز) ایس ایچ او گوجرخان ملک کاشف کی ہمراہ پولیس موثر کاروائی

Share

ایس ایچ او گوجرخان ملک کاشف کی ہمراہ پولیس موثر کاروائی، بدنام زمانہ سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار، 02 کلو 600 گرام ہیروئن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گوجرخان نے ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والے منشیات فروش علی اصغر عرف بگا کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 02 کلو 600 گرام ہیروئن برآمد ہوئی،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا،منشیات فروش کی گرفتاری پر ایس پی صد رمحمد نبیل کھوکھر نے گوجر خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، نوجوان نسل کو تباہی کی جانب راغب کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *