LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد(اردو ٹائمز) حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر پورٹس کو آٹ سورس کرنے کا اعلان کر دیا

Share

وزیر دفاع خواجہ آصف نے حکومتی اہداف کے حولے سے ٹوئٹ کر دیا جس میں ائیر پورٹس کو آٹ سورس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارا ہدف لاہور، کراچی اور اسلام آباد تینوں ائیر پورٹس کو آٹ سورس کرنا ہے۔ اسلام آباد مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا، جبکہ دونوں ائیر پورٹس بھی جلد آٹ سورس کر دیئے جائیں گے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ پی آئی اے کو ہی یورپی یونین اور برطانیہ سے کلیئر کر دیا جائے گا۔ جبکہ پرانے طرز کی ویزا پالیسی کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔وزیر دفاع نے لکھا کہ ہم ہوٹل کے کاروبار میں نہیں آنا چاہتے اس لئے نجی شعبے کو اس کا خیال رکھنے دیا جائے گا ۔خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کا یقین دلایا کہ وہ عوام کے مسائل سے پوری طرح واقف ہیں جلد ہی ان کو حل کر لیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *