LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد(اردو ٹائمز) یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو چیلنج کردیا

Share

یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کے خلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے لاہور ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا۔

انہوں نے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے جس میں نواز شریف کے کامیابی کے نوٹی فکیشن کو غیرقانونی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انتخابی عذرداری پر جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سماعت کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *