LOADING

Type to search

تازہ ترین

پشاور (اردو ٹائمز) پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Share

پشاورہائیکورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نےاپنے عہدےکا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے سینئرجج جسٹس اعجازانور نےقائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم سے عہدے کا حلف لیا،جسٹس اشتیاق ابراہیم 2دسمبر 1969 کو پشاورمیں پیدا ہوئے،انہوں نے پشاور خیبر لاکالج سے 1992 میں وکالت ڈگری حاصل کی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 1995میں ہائیکورٹ جبکہ 2008میں سپریم کورٹ کا لائسنس حاصل کیا۔اسسٹنٹ اورایڈیشنل ایڈکوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے عہدوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم 2013 میں پشاور ہائیکورٹ بار کےصدر بھی رہ چکے ہیں، 2016 میں ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے،2018 میں پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے تھے۔
سابق چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کی ریٹائرمنٹ کےبعد جسٹس اشتیاق ابراہیم نے آج پشاور ہائیکورٹ کے بطور قائم مقام چیف جسٹس کےعہدےکا حلف اٹھا لیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *