LOADING

Type to search

تازہ ترین

لاہور(اردو ٹائمز) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار

Share

لاہور29مارچ:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نوٹس پرذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوز شریف کی ہدایت پر لیہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم ابرارکوگرفتار کیا۔ ملزم کی بچی کو ہسپتال سے ورغلا کر لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X