LOADING

Type to search

تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) قابل اعتراض تصاویر فیس بک پر شیئر کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک اور واٹس ایپ پر شیئر کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ واضح کیا کہ اکثر کیسز میں لڑکیوں نے خودکشی بھی کی، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ملزم محمد حسیب کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری جاری کیا۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔ لڑکی کے والد ، شوہر اور دوستوں کو تصاویر بھجوانے کے ساتھ فیس بک پر بھی اپلوڈ کی گئیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ معاشرے میں یہ جرم عام ہو گیا کہ لڑکیاں اپنی قابل اعتراض تصاویر لڑکوں کو بھیج دیتی ہیں،یہ تعلق ٹوٹنے پر لڑکے قابل عتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ یا لڑکی کے اہلخانہ کو بھیج دیتے ہیں۔ اکثر کیسز میں لڑکیوں نے خودکشی بھی کی، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X