LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

لاہور(اردو ٹائمز) سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی پنجاب کو پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون سے روک دیا گیا

Share

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے صوبائی تنظیم کو پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں تعاون کی کوششوں سے روک دیا۔
پیپلز پارٹی کے اہم رہنماوں نے پنجاب میں خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی سیٹوں پر پی ٹی آئی سے انتخابی تعاون کی تجویز پیش کی تھی، تاہم ، پارٹی قیادت نے صوبائی تنظیم کو اس معاملے میں روک دیا ہے۔پارٹی رہنماوں کی تجویز پی ٹی آئی کی طرف سے پیپلز پارٹی کی خصوصی کمیٹی کو مشروط پیشکش ملنے پر سامنے آئی تھی۔
ذرائع نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے لئے پیپلزپارٹی سے ووٹ کے لئے رابطہ کیا تھا اور بدلے میں خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کی فائزہ ملک کو سپورٹ کرنے کی پیشکش کی تھی۔تاہم، پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے تجویز کو پذیرائی نہیں دی۔پیپلز پارٹی کے مطابق تحریک انصاف کی بجائے اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہی چلیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X