LOADING

Type to search

تازہ ترین

راولپنڈی(اردو ٹائمز)سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 8 دہشتگردجہنم واصل

Share

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہائی ویلیو دہشتگرد کمانڈر سحر جانان سمیت 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگرد 16 مارچ کو میر علی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا، ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X