LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز)مولانا فضل الرحمان کا صدارتی الیکشن میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

Share

پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان سے صدارتی انتخاب کیلئے حمایت کی درخواست کردی۔سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان سے پیپلزپارٹی کے وفد کی یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں ملاقات ہوئی

پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف ، خورشید شاہ ، نوید قمر شامل تھے۔ملاقات کے دوران جے یوآئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، گورنر حاجی غلام علی، انجینئر ضیا الرحمان، اسلم غوری، مفتی روزی خان بھی موجود تھے۔یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں آنے والے وفد نے مولانا فضل الرحمان اور ان کے پارٹی رہنماں سے صدارتی انتخاب میں آصف علی رزداری کو ووٹ دینے کیلئے تعاون کی درخواست کی۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری پارٹی صدارتی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرچکی ہے،میں پارٹی فیصلے کا پابند ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X