LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) ملک بھر سے ہزاروں کنڈی ڈوری کے شوقیہ شکاریوں کا ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز اسلام آباد کو خراج تحسین بھجوایا جانے کا سلسلہ جاری

Share

ملک بھر سے ہزاروں کنڈی ڈوری کے شوقیہ شکاریوں کا ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز اسلام آباد کو خراج تحسین بھجوایا جانے کا سلسلہ جاری

آفیشنل لیٹر نمبر DDF-7(73) پر دستخط کرتے ہو 1 ہزار کے لائسنس پر 2 کی بجائے 3 اور تین دنوں کی بجائے چار دن جمعرات جمعہ ہفتہ اور اتوار شکار کی منظوری دیدی گئی

صدر نوید قریشی کی درخواست کہ بنی گالہ سائیڈ اتوار کے روز لاءسنس جاری کرنے والا عملہ نوٹیفکیشن سےلاعلم تھا ، جاری کردہ نوٹسفیکشن پر عملدرآمد کروا کر شکریہ کا موقع فراہم کیا جائے

صدر نوید سمیت عہدیداران راحیل،عثمان،معین،قاسم، نظام،سعید،وسیم ،وقاص، طحہ، معین،شاہد ،لڈو،سمیت بلال، علی اور ابرار شاہ، گڈو بھائی کا ہزاروں شکاریوں کی نمائندگی کرتے ہو اظہار تشکر اور قوانینِ کی پاسداری کی یقین دہانی بھی کروادی

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) آل پاکستان اینگلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نوید قریشی نے ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ راول ڈیم پر تین دن کی اجازت کو بڑھا کر چار دن اور ایک ہزار روپے کے لائسنس پر دو کہ جگہ تین راڈ لگانے کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ فشریز کی جانب سے تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر نے کنڈی ڈوری کے شکاریوں کے ساتھ دوستی کا ثبوت دیا ہے اور آنے والے دنوں میں ملک بھر کی شکاری برادری فشریز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کھڑی نظر آئیگی ۔ یاد رہے کہ اپاوا کی جانب سے دی جانے والی دونوں درخواستوں کو بڑی حد تک منظور کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کی جانب سے 29 فروری 2024 کو لیٹر نمبر DDF-7(73) جاری کرتے ہوئے ایک ہزار کے لائسنس پر دو کی بجائے تین راڈ اور جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کے ساتھ ایک اضافی دن جمعرات کا بھی شامل کر دیا گیا ہے جس پر ملک بھر کے شکاریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ملک بھر سے فشریز ڈیپارٹمنٹ کیلئے اظہار تشکر کے پیغامات بھجوائے جانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ سرکاری لیٹر کی ایک کاپی برائے ریکارڈ ڈی سی آفس اور ایک کاپی موجودہ ٹھیکیدار کو بھی بھجوا دی گئی ہے تاکہ شکاریوں کو مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے لیکن صدر اپاوا نوید قریشی کی جانب سے اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے یہ نشان دہی بھی کی گئی ہے کہ اتوار مورخہ 3 مارچ کو بنی گالہ سائیڈ پر جانے والے چند شوقیہ شکاریوں کی جانب سے شکایت کی گئی ہے کہ ٹھیکیدار عملے کی جانب سے ایک ہزار کی پرچی پر تین راڈوں کی اجازت سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے جس پر ملک بھر کے شکاریوں نے اپاوا کے پلیٹ فارم سے ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز سے درخواست کی ہے کہ ٹھیکیدار کے عملے کو بھی اپنے احکامات سے باقاعدہ آگاہ کر دیا جائے تاکہ قانون کے مطابق شوقیہ شکار کھیلنے والوں کو مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے ۔ آل پاکستان اینگلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نوید قریشی نائب صدور محمد عثمان و معین منور جنرل سیکرٹری راحیل شاہ جوائنٹ سیکرٹری محمد قاسم و حاجی نظام انفارمیشن سیکرٹری وقاص افس سیکرٹری وسیم خان اور فنانس سیکرٹری سعید الحق سمیت ممبران گورننگ باڈی طحہٰ قریشی ، معین قریشی ، جاوید (لڈو)استاد ، شاہد استاد( کینٹ والے) ، شہزاد اور محمد فیضان سمیت حسن ابدال اور خیبر پختونخوا خواہ کے پچاس سے زاید شکاریوں کی نمایندگی کرنے والے نائب صدر محمد بلال ، ٹیکسلا کے پچاس کے قریب شکاریوں کے ترجمان گڈو بھائی ، پنجاب کے سو سے زائد شکاریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے علی بھائی اور اسلام آباد کے تین سو سے زائد شکاریوں کی نمایندگی کرتے ہوئے ابرار شاہ نے محکمہ فشریز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قوانین کی پاسداری کرنے کی یقین دہانی کروای ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *