LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) سنی اتحاد کونسل نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

Share

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی نامزد امیدوار کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے لیے پیغام جاری کیا ہے کہ وہ محمود خان اچکزئی کی حمایت کریں۔

الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جا سکیں گے۔
الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہوں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے تائید کنندہ ہوں گے جبکہ فاروق ایچ نائیک ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں محمود خان اچکزئی این اے 266 قلعہ عبد اللہ کم چمن سے 67 ہزار 28 ووٹ لیکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *