LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) سائفر کیس : شاہ محمود قریشی نے سزا معطلی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Share

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا معطلی کی لیے متفرق درخواست دائر کر دی جس میں موقف اپنایا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت دی گئی سزا میں سازش یا غداری ثابت نہیں ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ بطور سابق وزیر خارجہ سائفر کی حفاظت میری ذمہ داری نہیں بلکہ پرنسپل سیکرٹری کی تھی، ۔سپریم کورٹ اس معاملے میں پہلے ہی درخواست گزار کو ضمانت بعد از گرفتاری دی چکی ہے۔
درخواست میں شاہ محمود قریشی نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قانونی نقائص کی وجہ سے دو بار ٹرائل کالعدم قرار دیا، سابق سزا کو معطل کرکے رہا کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X