اسلام آباد(اردو ٹائمز) سولہویں قومی اسمبلی کی سکیورٹی متعلق اہم اجلاس طلب
Share
سولہویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی سکیورٹی کے انتظامات سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی و دیگر امور سے متعلق اجلاس 19 فروری کو طلب کر لیا گیا ،سکیورٹی سے متعلق اجلاس کا نوٹیفکشن حاصل کر لیا ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی سے متعلق اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ،
سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں وزرات داخلہ ، چیف کمشنر ، آئی جی ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و حساس ادارے کے آفیسران شرکت کریں گے ،تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان کے ممکنہ ٹکراؤ کو روکنے کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی ،
پارلیمنٹ کے اندر کی سکیورٹی قومی اسمبلی ، سینٹ کے سارجنٹ آرمز اور سپیشل برانچ کی ذمہ داری ہوگی ،
پارلیمنٹ کے باہر کی سکیورٹی اسلام آباد پولیس اور رینجر کے پاس ہو گی۔

