اسلام آباد(اردو ٹائمز) چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی سے ملاقات خاندانی روایات کے تحت ہوئی ، سیاسی رنگ نہ دیا جائے ، مصطفی ملک
Share
چوہدری شجاعت حسین کی چوہدری پرویز الٰہی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات، مسلم لیگی ترجمان مصطفی ملک نے ملاقات کی تصدیق کر دی۔
ملاقات میں چوہدری وجاہت حسین ، چوہدری شافع حسین ، چوہدری سالک حسین ، منتہا اشرف بھی شامل تھے ۔ ترجمان ق لیگ مصطفی ملک نے کہا ہے کہ ملاقات مکمل غیر سیاسی تھی ،ملاقات کو سیاسی رنگ دینا غلط ہے۔ ملاقات میں سیاسی صورت حال پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی ۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی میں بہت محبت کا رشتہ ہے ۔ ملاقات خاندانی روایات کے تحت ہوئی ، چوہدری پرویز الہی کی صحت کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین اور فیملی کو تشویش لاحق تھی ۔

