LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) توشہ خانہ ریفرنس: بشری کا 342 کا بیان قلمبند، دوران سماعت جج کی طبیعت خراب

Share

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں توشہ خانہ رریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی۔

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں بشری بی بی کا 342 کا بیان قلمبند کرلیا جبکہ بشری بی بی کو 25 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ دیا گیا تھا۔ دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر ان کا جیل اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی اور کل بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے آج سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X