LOADING

Type to search

تازہ ترین کرائم

راولپنڈی(اردو ٹائمز)کینٹ پولیس کی اہم کاروائی،شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

Share

راولپنڈی( )کینٹ پولیس کی اہم کاروائی،شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، ملزم نے رواں سال کے پہلے روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری حارث کو مال روڈ پر قتل کیا تھا، ملزم قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا،راولپنڈی پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں درج کروایا تھا،ملزم عمر بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پر آیا تو سٹاپ لسٹ میں اندراج کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمر کو گرفتار کر لیا،ملزم نے رواں سال کے پہلے روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری حارث کو مال روڈ پر قتل کیا تھا، ملزم قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، راولپنڈی پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں درج کروایا تھا،ملزم عمر بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پر آیا تو سٹاپ لسٹ میں اندراج کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا،ملزم کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X