LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

واشنگٹن(اردو ٹائمز) امریکا نے ترکیہ کو 23 ارب ڈالرز کے 40 ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری دیدی

Share

امریکا نے ترکیہ کو 40 نئے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔امریکا کا یہ فیصلہ رواں ہفتے ترکیہ کی جانب سے سوئیڈن کی نیٹو میں رکنیت کی توثیق کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو ترکیہ کے لیے 23 ارب ڈالر کے F-16 کی فروخت کی منظوری کے فیصلے سے مطلع کر دیا ہے۔ترکیہ نے اکتوبر 2021 میں امریکا سے جیٹ طیاروں کی خریداری کی درخواست کی تھی لیکن انقرہ کی طرف سے سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری میں تاخیر طیاروں کی فروخت کے لیے کانگریس کی منظوری حاصل کرنے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ تھی۔اس ڈیل کے تحت امریکا ترکیہ کے پاس پہلے سے موجود 79 ایف 16 طیاروں کو جدید بنانے کے لیے آلات بھی فراہم کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X