LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) عام انتخابات میں فوج، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Share

وزارت داخلہ نے عام انتخابات کے دوران فوج، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج،سول آرمڈ فورسز کو بطور کوئیک رسپانس فورس سکیورٹی کیلئے تعینات کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تعیناتی 5 سے 12 فروری 2024 تک کیلئے ہوگی۔
خیال رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے عام انتخابات میں سکیورٹی فراہمی کے لیے پاک فوج کی خدمات کے حوالے سے سمری کابینہ کو بھجوائی تھی۔سمری کے مطابق 2 لاکھ 77 ہزار پاک فوج کے افسران و اہلکار الیکشن میں تعینات ہوں گے،اس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X